پیپلز پارٹی اپنی کارکردگی ، منشور کی بنیاد پر الیکشن میں حصہ لے گی: عبدالقادر گیلانی
ملتان (نمائندہ نوائے وقت) پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی سید عبد القادر گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اپنی کارکردگی اور منشور کی بنیاد پر الیکشن میں حصہ لے گی اور انشاء اللہ بڑی کامیابی حاصل کرے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل 80محمد پور گھوٹہ میں کارنر میٹنگ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں دیگر رہنمائوں ملک فہدڈمراہ،عبدالرحمن خان،قاری عبداللہ،مہر قاسم سیال ودیگرنے بھی خطاب کیا انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے الگ صوبہ کے قیام کے لئے ہمیشہ جدوجہد کی۔ مگر اقتدار کے منصب پہ بیٹھے حکمرانوں نے پانچ سالوں میں سوائے کرپشن اور لوٹ مار کے کچھ نہیں کیا جس کی وجہ سے آج عوام پریشان حال ہے ۔