نوازشریف نے سیاست کو کاروبار بنایا: سردار لطیف خاں کھوسہ
ملتان (نمائندہ نوائے وقت) سابق وزیراعظم نوازشریف نے سیاست کو کاروبار بنایا بھارت دوستی میں سب کچھ بھول گئے اسامہ بن لادن اور آئی ایس آئی سے رقوم وصول کیں ان خیالات کا اظہار سابق گورنر پنجاب سردار لطیف خان کھوسہ نے آصف زرداری ری کنسلیشن پولیٹیکل فورس پاکستان کے مرکزی چیئرمین سلیم الرحمن میو سے لاہور میں ملاقات کے دوران بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف اداروں کی مخالفت میں ملکی سلامتی کو بھی بھول گئے ہیں جسے عوام معاف نہیں کرے گی انہوں نے کہا کہ جاوید ہاشمی کے ساتھ عوامی رویہ عوام کے غصہ کی غمازی کرتا ہے میاں نوازشریف برادران نے ممبئی حملوں کے حوالے سے ملک کی سلامتی کے لئے بیان دے کر یہ ثابت کردیا ہے کہ انہیں ملک کی سلامتی سے نہ کوئی سروکار ہے نہ محبت جبکہ پیپلز پارٹی نے ضیاء الحق مشرف دور میں مظالم برداشت کئے پھانسیاں قوبل کیں مگر اداروں کا احترام اور ملک کے استحکام کو اہمیت دی۔ عمران خان کی طرف بھاگ بھاگ کر جانے والوں کا بیک گیر لگنے والا ہے کامیابی پی پی پی کی ہو گی سلیم الرحمن میو نے لاہور میں چوہدری اعتزاز احسن‘ ملک مشتاق اعوان‘ بیگم حسنین کھرل اورنگزیب برکی‘ نوید چوہدری اور چوہدری منظور سی بھی ملاقاتیں کیں۔