آئندہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی برسرا قتدار آئے گی: احمد محمود
ملتان( نمائندہ نوائے وقت) سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو فاؤنڈیشن کے چیف آرگنائزر سلیم شہزاد نے پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صد ر سید احمد محمود سے ملاقات کی۔ احمد محمود نے کہاکہ آئندہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی برسر اقتدار آئے گی اور چاروں صوبوں میں حکومت کرے گی۔ بلاول بھٹو نے پارٹی اور کارکنوں کو نیاحوصلہ دیا ہے اور ایک نوجوان کی قیادت کے زیر سایہ پارٹی ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کے مشن کو پورا کریگی۔ پیپلز پارٹی ہی غریب عوام اور کسانوں، مزدوروں، طلباء وکلاء سمیت زندگی کے ہر طبقہ کیلئے امید کی کرن ہے۔