فصلی بٹیروں کے پی ٹی آئی میں جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، حمزہ شہباز
ملتان( سپیشل رپورٹر) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ فصلی بٹیروں کے پی ٹی آئی میں جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا آئندہ حکومت بھی ن لیگ کی ہوگی ان خیالات کااظہار انہوں نے یونین کونسل 9کے چیئرمین امیدوار صوبائی حلقہ215 شیخ ندیم اکبر سے اپنی رہائش گاہ پر کی گئی ملاقات میں کیا اور اس موقع پر انہوں نے شیخ ندیم اکبر کی کارکردگی کو سراہا اور کہاکہ وہ اپنے حلقہ میں کام کریں اور انتخابی مہم کو تیز کریں حمزہ شہباز نے مزید کہاکہ الگ صوبے کے نام پرنعرہ لگانے والے چند دنوں میں ہی بھاگ گئے لیکن مسلم لیگ ن ہی واحد جماعت ہے جس نے ہمیشہ جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کیا اور آج بھی اس خطہ کی ترقی وخوشحالی کیلئے دن رات کوشاں ہے لیکن چند مفاد پرست نام ونہاد سیاسی دکاندار ترقی کے عمل پر بھی منفی پروپیگنڈوں میں مصروف ہیں اور سیاسی دکانداری چمکا رہے ہیں عوام انہیں عام انتخابات میں مسترد کردے گی۔