وہاڑی میں گیس کی طویل بندش‘ گھریلو خواتین کو سحری کے وقت مشکلات
وہاڑی ( نامہ نگار )ماہ رمضان المبارک کے آتے ہی گیس کی غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ شروع ہو چکی ہے جس کی وجہ سے صارفین بالخصوص گھریلو خواتین کی مشکلات میں اضافہ ہونے لگا ، سحری کے وقت کھا نا تیار کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑنا ، لہٰذا اعلیٰ حکام سے فوری طورپر الیکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے یہ مطالبہ عوامی وسماجی شہری حلقوں اکبر علی، ریاست احمد ، سہیل رانا ، محمد جہا نگیر ، عالمگیر علی ، غلام مصطفی، ذوالفقر علی سمیت اللہ رکھی ، سمیرا بی بی ، حشمت بی بی ، صائمہ کنو ل ، عائشہ بی بی ، عظمت بی بی ودیگر نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جب سے رمضان المبارک شرو ع ہوا ہے روزانہ محکمہ سو ئی گیس والے گھروں کو گیس کئی کئی گھنٹوں تک بند کرنا معمول بنا لیا ہے جس کی وجہ سے سے روزہ داروں کی پریشانی اور مشکلات میںاضافہ ہونے لگا ، متعدد بار محکمہ سوئی گیس کے اعلیٰ حکام کو میڈ یا کو ساطت سے آگاہ کرچکے ہیں مگرکوئی شنوائی نہیں ہورہی انہوں نے وزیر اعظم پا کستان ، صدر پا کستان ، وفاقی وزیر ، چیئرمین سمیت متعلقہ اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ ماہ رمضان المبارک میں سو ئی گیس بلد تعطیل فراہم کی جا ئے۔