یونین کونسل 25میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے،ارشد ڈوگر
ملتان(سپیشل رپورٹر) چیئرمین یوسی 25امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 217ملک ارشدڈوگر نے کہا ہے کہ ہم نے اپنی یوسی 25میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ۔ عوام کی جان ومال اورعزت کا تحفظ اور حلقہ پی پی 217 کی تعمیروترقی میرامشن ہیں۔کروڑوں روپیہ کے پراجیکٹ مکمل کروائے۔اور اہل علاقہ کی پرزور فرمائش پر عام انتخابات میں پی پی 217ممبرصوبائی اسمبلی کے الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں۔عوام کی خدمت میرامشن ہے ۔عوام کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہیں۔عوام کی توقعات پر پورااترتے ہوئے حلقے کی بے لوس اوربلاتفریق خدمت جاری رکھوں گا۔اورحلقہ کی عوام پسماندگی کو دور کرنے کیلئے صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ۔حلقہ کی عوام نے اعتماد کا اظہار کیا تو پی پی 217کو ماڈل حلقہ بنادونگا۔