میونسپل کارپوریشن کا سہولت سنٹر تاحال فعال نہیں ہو سکا
ملتان (خبر نگار خصوصی) میئر کی طرف سے بار بار ڈیڈ لائن دینے کے باوجود میونسپل کارپوریشن ملتان کا سہولت سنٹر فعال نہیں ہو سکا میئر کی طرف سے حال ہی میں ایک نئی ڈیڈ لائن دی گئی جس میں 30 مئی تک سہولت سنٹر فعال کرنے کا حکمم دیا گیا ہے اس سے قبل 28 فروری اس س قبل 30 مارچ مقرر کی گئی تھی اس سنٹر کے ذریعے شہری نہ صرف شکایات درج کرا سکتے تھے بلکہ اپنے کام بھی ایک ہی کاونٹر پر کرانے کی سہولت دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔