نشتر میڈیکل یونیورسٹی نے لیپ ٹاپ سکیم میں شامل طلباء وطالبات کو ضروری دستاویزات تیار کرنے کی ہدایت کردی
ملتان( سپیشل رپورٹر) نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان نے لیپ ٹاپ اسکیم میں شامل طلباء وطالبات کو ضروری دستاویزات تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ لیپ ٹاپ ڈائریکٹر ایجوکیشن ملتان کے دفتر میں تقسیم کئے جائیں گے جس کے لئے سیکنڈ ایئر اور فورتھ ایئر ایم بی بی ایس کے طلباء وطالبات کو ایف ایس سی رزلٹ کارڈ، قومی کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ، یونیورسٹی کارڈ، پاسپورٹ سائز تصاویر، بیان حلفی ہمراہ لانے کی ہدایات کی گئی ہے۔