پی ایم اے ملتان کے الیکشن ڈاکٹر عیص محمد چیئرمین الیکشن بورڈ نامزد
ملتان( سپیشل رپورٹر) سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان کے الیکشن 2018کیلئے ڈاکٹر عیص محمد کو چیئرمین الیکشن برڈ نامزد کیا ہے۔ یونائیٹڈ ڈاکٹرز فرنٹ کے عہدیداوں کے مطابق سابق پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یارخان وعلامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور، ڈاکٹر عیص ملک 30جون 2018ء سے قبل پی ایم اے کے الیکشن کاانعقاد الیکشن شیڈول کااعلان کریں گے۔