شاہ جمال کے یو ٹیلٹی سٹوروں پر اشیائے خوردو نوش نا یاب شہریوں کا احتجاج
شاہ جمال(نامہ نگار) شاہ جمال اور گردو نواح میں قائم یو ٹیلٹی سٹورز پر آ ٹا،چینی،کوکنگ آ ئل ،کھجوروں سمیت اشیائے خوردو نوش با لکل ہی نا یا ب ہو چکے ہیں جبکہ سیلز مینوں کا کہنا ہے کہ انہیں حکومت کی طرف سے ابھی تک رمضان پیکیج کے تحت سب سڈی اشیاء فراہم ہی نہیں کی گئی شاہ جمال اور گر دو نواح کے لوگ سستی اشیاء سے محروم ہو گئے ہیں پیپلز پارٹی تحصیل مظفر گڑھ کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سردار عاشق خان پتافی نے سید خلیل عباس نقوی،مولانا عامر رضا،میاں طیب رضا،ملک مجاہد اور ملک اختر کے ہمراہ شدید احتجاج کرتے ہو ئے فی الفور شاہ جمال کے یو ٹیلیٹی سٹورز پر اشیائے خوردو نوش فراہم کر نے کا مطالبہ کیا ہے۔