غیر حاضری پرمحکمہ صحت کے 4ملازمین سے تحریری وضاحت طلب
ملتان( سپیشل رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفس ہیلتھ نے غیر حاضری کی بنا پر چار ملازمین سے تحریری وضاحت طلب کرلی ہے۔ بنیادی مرکزصحت کلاں کے سینٹری انسپکٹر سجاد حسین، سکول ہیلتھ نیوٹریشن سپر وائزر سہیل احمد، ویکسی نیٹر ملازم حسین نے مرکز صحت کو مقررہ ڈیوٹی سے قبل چھوڑ دیا اور بائیو میٹرک حاضری ریکارڈ سے معلوم ہوا ہے کہ وہ جلدی چلے گئے تھے۔ بنیادی مراکز صحت جہانگیر آباد کی سینئر ہیلتھ وزیٹر تسلیم کوثر مسلسل دو روز غیر حاضر رہیں۔ چاروں ملازمین سے تحریری وضاحت طلب کرلی گئی ہے۔