مسلم لیگ ن کو دبانے کی کوششیں ناکام ہو گئیں: لیگی رہنما
کوٹ ادو (خبر نگار) پاکستان مسلم لیگ ن کو جتنا زور زبر دستی کے ساتھ دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے ،اتنا ہی پاکستان مسلم لیگ ن ابھر کر سامنے آ رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنمائوں محمد ہارون خان بنیاد ،جمیل خان لاہوری‘نعیم لائف ہمایوں خان ، کاشف رحمانی و دیگر نے ہنجراہائوس میں این اے 181سے مسلم لیگ ن کے امیدوار الحاج ملک سلطان محمود ہنجرا اور این اے 182سے مسلم لیگ ن کے ملک قاسم ہنجرا سے ملاقات کے دوران کہے انہوں نے کہا کہ 2018ء کے الیکشن میں بھی انشاء اللہ مسلم لیگ ن ہی کامیاب ہو گی یہ اور بات ہے کہ زور زبردستی کے ساتھ کسی اور کو آگے لایا جا ئے ، عوامی ووٹ کے مطابق پوری دنیا نے یہ دیکھ لیا ہے کہ 2018ء کا الیکشن مسلم لیگ ن کا ہی ہے ، الیکشن کمیشن سمیت دیگر اعلیٰ عہدوں پر فائز لوگوں کے رشتے دار مختلف پارٹیوں کے ٹکٹ لے کر الیکشن لڑنے کے لئے پر تول رہے ہیں اور یہ بھی باور کرا رہے ہیں کہ ان کو ان کے رشتے دار جو اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں کامیاب کراکر انہی کی پارٹی کو برسر اقتدار لائیں گے ، پاکستانی غیور عوام یہ دھونس دھاندلی اور زبر دستی کا فیصلہ بالکل بھی قبول نہیں کریں گے ،تحصیل کوٹ ادو کی عوام تمام قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستیں مسلم لیگ ن کے امیداروں کو ہی کامیاب کراکر دیں گی ۔