کوٹ ادو‘ سستے رمضان بازار میں سہولیات کا فقدان‘ دکاندار‘ خریدار گرمی سے بے ہوش
کوٹ ادو(خبر نگار) اقبال پارک کوٹ ادو میں پنجاب حکومت کی جانب سے لگائے جانے والے سستے رمضان بازارمیں سہولیات کا شدید فقدان،بازارمیں شدید گرمی،دکانداروں سمیت خریدار روزہ دار بھی بے ہوش ہونے لگے،لاکھوں روپے کے فنڈز سے خریدے گئے ائیرکولر غائب، بجلی جانے پر جنریٹر بھی نہیں چلایا جاتا،تفصیل کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر کی طرح کوٹ ادو میں بھی سستے رمضان بازار سجا دئے گئے ہیں ، اقبال پارک کوٹ ادو میں دکھاوے کیلئے لگائے جانے والے رمضان بازار میں چند سٹال لگا دئے گئے جبکہ وہاں درجہ دوئم اور سوئم کی سبزیاں اور پھل فروخت کیلئے رکھ دئے گئے جن کے ریٹ درجہ اول کے تحت وصول کئے جا رہے ہیں،رمضان بازار جہاں پھٹے پرانے شامیانے لگا ئے گئے گئے ہیں جبکہ اوپر لوہے کی چادر کا شیڈ ہونے پر بازار میں شدید گرمی ہے جسکی وجہ سے دکانداروں سمیت خریداری کیلئے آئے روزہ دار بھی بے ہوش ہونے لگے دوسری طرف انتظامیہ کی طرف سے سے گزشتہ سال رمضان بازاروں کیلئے لاکھوں مالیت کے خریدے گئے ائیر کولر بھی بازار میں نہ لگائے گئے اور غائب کر دئے گئے ہیں،اس بارے رمضان بازار میں آئے خریداروں ودکانداروں نے صحافیوں کو بتایا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے رمضان بازار میں ائیر کولر کا شیڈول درج ہے مگر انتظامیہ نے ائیر کولر کی بجائے انہیں عام پنکھے بھی نہ دئے جسکی وجہ سے وہ شدید گرمی میں بیٹھنے پر مجبورہیں،انہوں نے بتایاکہ سیکیورٹی،پارکنگ اور صفائی کے انتظامات بھی ناقص ہیں۔