ریٹرننگ افسران کے استعمال کیلئے تمام محکموں سے گاڑیوں کی تفصیلات طلب
ملتان (خبر نگار خصوصی) ضلعی انتظامیہ نے عام انتخابات میں ریٹرننگ افسران کے استعمال کے لئے تمام محکموں سے گاڑیوں کی تفصیل مانگ لی ہے جبکہ بعض محکموں نے بہترین گاڑیوں کی بجائے کھٹارہ گاڑیوں کی تفصیل فراہم کر دی ہے۔ سپورٹس آفس کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ان کے پاس کوئی گاڑی نہیں ہے۔ محکمہ آبپاشی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ان کے پاس 1979ء ماڈل کی گاڑیاں ہیں جو کہ ناقابل استعمال ہیں۔