حکومت مدت اختتام کے قریب ‘ میلسی میں عام انتخابات کی تیاریاں عروج پر
میلسی(خبر نگار)عام انتخابات کی تیاریاں عرو ج پر پہنچ گئیں،این اے 165سے پانچ ،پی پی 235سے سات،پی پی236سے ایک درجن سے زائد مد مقابل ہونگے،حکومتی مدت کے اختتام قریب آتے ہی متوقع امیدواروں کی سرگرمیاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔انہوں نے ہر خوشی ،غمی کو یقینی بنانے کے لئے اپنے رشتہ داروں کو بھی متحرک کردیاہے۔این اے 165سے مسلم لیگ ن کے سعید احمد خان منیس ،پیپلز پارٹی کے محمود حیات خان عرف ٹوچی خان ،پی ٹی آئی کے اورنگزیب خان کھچی،سابق ایم پی اے میاں ماجد نواز آرائیں ،مسلم لیگ ق کے اظہر احمد خان یوسف زئی،پی پی 235سے آصف سعید منیس ،علی رضا خاکوانی، سجاد شہزاد سنڈھل ،عباس منیس ،عباس خان پٹھان،عمران بھابھہ ،غضنفر گھلو،جبکہ پی پی 236سے میاں خالق نواز آرائیں،جہانزیب خان کھچی،محمد عمران خان کھچی،احمد یار اچار والے،میاں سلیم اقبال قاضی، راؤ محمد اسحاق،عزیزالرحمن سونا،شہزاد خان کھچی سمیت دیگر میدان میں ہیں۔جو اپنی انتخابی مہم کو باقاعدہ چلائے ہوئے ہیں۔