سٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلئے گشت کا نظام موثر بنایا جائے: ادریس احمد
ملتان ‘ وہاڑی‘ کرم پور(کرائم رپورٹر‘ نامہ نگار)ریجنل پولیس آفیسر ملتان محمد ادریس احمد نے کہا کہ عوام الناس کے عزت نفس کا تقدس اور انھیں تھانہ کی سطح پر انصاف کی فراہمی پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وہاڑی خانیوال کرم پور میں وزٹ کے دوران کیا،ریجنل پولیس آفیسر ملتان محمد ادریس احمد نے وہاڑی کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے تھانہ کرمپور کی فارمل انسپکشن کی اس دوران آر پی او ملتان نے تھانہ کا ریکارڈ، حوالات،کوت روم،محرر روم اور صفائی کے حوالہ سے تفصیلی معائنہ کیاجبکہ زیرتفیش مقدمات اور روزنامچہ بھی چیک کیا. فرنٹ ڈیسک پرموصول ہونے والی درخواستوں کو چیک کرتے ہوئے فرنٹ ڈیسک سٹاف کو شہریوں کے ساتھ خوش اسلوبی کے ساتھ پیش آنے کی تلقین کی. اس دوران انہوں نے تھانہ کرمپور میں 5کمروں پر مشتمل آپریشنل بلاک کا افتتاح بھی کیا5کمروں پر مشتمل آپریشنل بلاک میں ایس ایچ او روم،محرر آفس،فرنٹ ڈیسک،لاک اپ اور واش روم بلاک شامل ہیں،وہاڑی وزٹ کے دوران انہوں نے اچانک رمضان بازار کا وزٹ کیا اور سکیورٹی انتظامات چیک کئے بعد ازاں پولیس لائنز وہاڑی میں پولیس ٹریفک ڈرائیونگ سکول اور پولیس ٹریننگ سکول کا افتتاح بھی کیا. پولیس لائنز وہاڑی کے کانفرنس ہال میں ریجنل پولیس آفیسر محمد ادریس احمد کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد بھی کیا گیا،کرائم میٹنگ کے دوران ڈی پی او وہاڑی عمر سعید اور ایس پی انوسٹی گیشن سمیت ضلع بھر کے ڈی ایس پیز موجود تھے،کرائم میٹنگ کے دوران ضلع بھر کی مجموعی کرائم کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا،اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر ملتان محمد ادریس احمد نے کہا کہ سٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لئے گشت کے نظام کو مزید موثر بنایا جائے انعامات وصول کرنے والوں میں ڈی ایس پی میلسی اکمل رسول، ایس ایچ او صدر انسپکٹر محمد اشفاق،ایس ایچ او ماچھیوال انسپکٹر محمد رشید،سب انسپکٹر(ر)محمد منشائ،سب انسپکٹر یاسر تبسم،اے ایس آئی محمد اقبال،اے ایس آئی آصف خان،اے ایس آئی ظفر اقبال،ہیڈ کانسٹیبل محمد اعظم،کنسٹیبل عمران اور کانسٹیبل بشیر احمد شامل تھے۔