مکرمی! بعض اوقات پانی میں سے بہت گندی بدبو آتی ہے اور پانی میں کالے رنگ کے ذرات بھی موجود ہوتے ہیں۔ علاقے کے عوام فلٹرز سے پانی بھر کر لانے پر مجبور ہیں۔ پینے کے لئے تو لوگ پانی فلٹرز سے لے آتے ہیں مگر گھر کے کام کاج اسی گندے پانی سے کرنا پڑتے ہیں۔ علاقے میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی ایک بڑا مسئلہ بن گیا ہے۔ مختلف کمپنیاں بھی منرل واٹر کے نام پر غیر معیاری پانی بیچ رہی ہیں۔ پانی انسانی زندگی کے لئے بنیادی اہمیت رکھتا ہے اور اگر یہی مضر صحت ہو تو ہیضہ اور پیٹ کی بیماریاں پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ لہٰذا حکومت وقت سے درخواست ہے کہ ملتان میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو ممکن بنایا جا ئے۔(محمد اسلم)
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024