حکومت نے عوام کو تمام سہولیات فراہم کرنے کا تہیہ کررکھا ہے
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) حکومت نے عوام کو بنیادی ضروریات زندگی اور تمام سہولیات فراہم کرنے کا تہیہ کررکھا ہے۔ اسلام آباد کے دیہی علاقوں کو بھی شہری علاقوں کی طرح سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ کے رہنماؤں حفیظ الرحمان ٹیپو، ملک ابرار، اعظم خان، ساجد عباسی و دیگر نے پنڈ پیارا ڈوریاں گاؤں میں سوئی گیس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ لیگی رہنماؤں نے کہا کہ اب کوئی گھر یا گاؤں گیس ، بجلی، پانی، تعلیمی اور صحت کی سہولیات سے محروم نہیں رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین تنقید برائے تنقید اور مخالفت برائے مخالفت کی پالیسی ترک کرکے ترقیاتی منصوبوں میں ہمارا مقابلہ کریں۔ عوام اب باشعور ہوچکے ہیں۔ خالی نعروں سے انہیں بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا۔