درگاہ دیوان باغ علیؒ کے سجادہ نشین اور جامعہ زکریا کے پروفیسر ڈاکٹر نسیم شاہ انتقال کر گئے‘ نماز جنازہ میں مذہبی‘ سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت
ملتان (نامہ نگار خصوصی) درگاہ عالیہ دیوان باغ علیؒ کے سجادہ نشین اور بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے استاد ممتاز مذہبی سکالر ڈاکٹر محمد نسیم شاہ ہاشمی کچھ عرصہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے وفات پا گئے ان کی نماز جنازہ پر وفیسر علامہ سید مظہر سعید کاظمی نے پڑھائی ڈاکٹر محمد نسیم شاہ کی وفات پر جماعت اہل سنت کے مرکزی امیر پروفیسر سید مظہر سعید کاظمی سابق وزیر سید حامد سعید کاظمی نظام مصطفی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات وسیم ممتاز ایڈووکیٹ جماعت اہل سنت صوبہ پنجاب کے ناظم اعلیٰ علامہ فاروق خان سعیدی‘ ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری نظام مصطفی پارٹی کے ملتان کے جنرل سیکرٹری فہیم ممتاز نے گہرے دکھ کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر نسیم شاہ کی وفات پر علمی اور روحانی حلقوں میں جو خلاء پیدا ہوا ہے اس کی تلافی مشکل ہے ان کی گراں مایہ خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا نماز جنازہ میں اکبر شاہ ‘اسامہ‘ زعیم مسعود شاہ احمد علی سرکار‘ رومان شاہ‘ سید عبدالقصط‘ ایم این اے ملک عامر ڈوگر‘ ڈاکٹر تسلیم قریشی‘ چیئرمین شیخ عمران ارشد‘ صاحبزادہ خورشید صدیقی‘ مقصود بٹ‘ ملک سجاد کھوکھر‘ قاری محمد امجد چشتی‘ اسلم بھٹی‘ عبدالرحمن‘ مختار احمد بلوچ‘ سابق ایم پی اے عثمان بھٹی‘ راؤ انیس الرحمان محمد ریاض نظامی‘ غلام یزدانی‘ مولانا اﷲ ڈیوایا لاشاری‘ ڈاکٹر نواز مگن‘ محمد مہتاب‘ غلام فرید‘ آصف اقبال و علماء کرام مذہبی سکالرز سیاسی و سماجی شخصیات اور سٹوڈنٹس کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔