عوامی خدمت‘ ترقیاتی منصوبوں کی بدولت آئندہ الیکشن میں کامیاب ہونگے: احمد یار ہنجرا
کوٹ ادو(خبر نگار) صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے کہا ہے کہ جیلوں میں تمام قیدیوں کو جیل قوانین کے مطابق ہر قسم کی بنیادی سہولیات سمیت قانونی معاونت کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے تعلیمی سرگرمیوں کیساتھ ساتھ جیلوں میں دیگر کھیلوں، ہنر مندی سمیت دیگر پروگرامز کا انعقاد کرا کے قیدیوں کو تفریح و ہنر فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،ہنجراء خاندان نے گزشتہ33برس میں عوام کی بے لوث خدمت کی ۔اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور باشعور عوام کی تائید و حمایت سے ان شکست خوردہ عناصر کی ہر سازش ناکام ہوئی ہے2018کے عام انتخابات میں بھی یہ الزام تراشی کرنے والے شکست خوردہ عناصر ناکام رہیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ عوام کی شب و روز خدمت اور ترقیاتی منصوبوں کی بدولت آئندہ انتخابات میں فتح حاصل کریں گے۔