ڈی پورٹ ہو کر آنے والے 4 مسافر ائر پورٹ پر گرفتار
لاہور (خبر نگار) ایف آئی اے امیگریشن نے ملک بدر ہوکر آنیوالے چار مسافروں کو گرفتار کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز دو مسافروں اصغر علی اور فواد علی خان کو جعلی ملائیشین ویزا ہونے پر گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان نے بتایا کہ وہ اصلی ویزوں پر پاکستان سے ملائشیا گئے تھے۔ ملائشین ایجنٹ نے بھاری رقوم لے کر بھی جعلی ویزے لگا دئیے۔ کویت سے بیدخل ہونے والے مسافر بابر علی کو گرفتار کیا گیا۔ بابر علی کویت میں سفری دستاویزات کے بغیر غیرقانونی طور پر داخل ہونے پر گرفتار ہوا تھا۔ جنوبی افریقہ سے بیدخل ہونے والے عامر علی کولاہور پہنچنے پر ایف آئی اے امیگریشن نے گرفتار کر لیا۔ مسافر 18 مئی 2018 کو جنوبی افریقہ پہنچا تو ساوتھ افریقین حکام نے داخلے کی اجازت نہ دی اور پاکستان ڈی پورٹ کر دیا۔ مقدمات درج کرتے ہوئے حوالات میں منتقل کردیا ہے۔