مسلمان دعائوں میں کشمیریوں، فلسطینیوں کو بھی یادرکھیں:عبدالغفار روپڑی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اہلحدیث کے امیر حافظ عبدالغفارروپڑی حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی اور مولانا شکیل الرحمان ناصر سمیت دیگر نے کہا ہے کہ رمضان المبارک اللہ کی طرف سے ایک معززاور بابرکت مہمان ہے جوہمارے لیے بہت سی نعمتیں اور برکتیں لے کر آتا ہے۔اس مبارک ماہ میں اللہ کی عبادت کے دوران ہمیں مظلوم فلسطینیوں اور کشمیریوں کو نہیں بھولناچاہیے۔