ریلوے افسر اختلافات 26 مئی تک ختم کریں، سعد رفیق نے 3 رکنی کمیٹی بنا دی
لاہور (میاں علی افضل سے) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریلوے افسران کے اختلافات ختم کرانے کے لئے 3رکنی کمیٹی بنا دی ہے۔ کمیٹی کو آپس کے اختلافات ختم کرنے کے لئے 26مئی کی ڈیڈلائن دی گئی ہے۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی جانب سے کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ اہم سیٹوں پر تعیناتیوںں کے حوالے سے 1عارضی اور 1مستقل فارمولا بنایا جائے تاکہ آئندہ اختلافات نہ ہو سکے۔ اس حوالے سے کمیٹی کے اجلاس جاری ہیں اور اختلافات ختم کرنے کے لئے ابتدائی طور پر 2نکات پر اتفاق ہوا ہے اس کیساتھ ساتھ سابق اے جی ایم ٹریفک مقصود النبی کو بھی گریڈ 1سے 16تک کے ملازمین کے الائونسز اور اپ گریڈیشن سے متعلق معاملات حل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ سٹور وپرچیز، سگنلنگ و ٹیلی کام اور الیکٹرک کے افسران کو 1گریڈ 21کی سیٹ دئیے جانے کا فیصلہ ہوا ہے دوسری جانب نئے سی ای او ریلوے آفتاب اکبر کو بھی اختلافات ختم کرنے کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ محکمہ ریلوے میں اہم پوسٹوں پر تعیناتی کے حوالے بڑھتے ہوئے اختلافات پر وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی جانب سے خصوصی کمیٹی بنا دی گئی چند افسران کی ہفتہ کے ورز وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے ملاقات ہوئی جس میں فیصلہ ہوا ہے کہ اے جی ایم ٹریفک عبدالحمید راضی، اے جی ایم آئی ظفر کلوڑ اور اے جی ایم مکینیکل اعجاز بیڑرو پر مشتمل 3رکنی کمیٹی بنائی جائے جیسے آئندہ 6روز میں تمام معاملات حل کرکے رپورٹ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ابتدائی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ چیف پرسانل آفیسر کی سیٹ پر مکینیکل کے آفیسر شاہد عزیز کو تعینات کیا جائے گا۔ ریلوے منسٹری میں موجود ڈائریکٹر ایڈمن کی سیٹ جہاں وارث نامی آفیسر تعینات ہے اس پر ڈیڈ لاک برقرار ہے مکینیکل، سول سمیت دیگر آفیسر اس آفیسر کو فوری ہٹانے کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ ٹریفک و کمرشل کے افسران اس سیٹ کو منسٹری کی سیٹ قرار دیتے ہوئے محمد وراث کی حمایت کر رہے ہیں دوسری جانب سابق اے جی ایم ٹریفک مقصود النبی اپنا کام تیزی سے مکمل کر رہے ہیں اس حوالے سے آئندہ 6روز کے بعد رپورٹ وزیر ریلوے کو پیش کر دی جائے گی جس میں حتمی فیصلے لئے جائیں گے۔