دونوجوانوں کی خودکشی‘قتل کے ملزم کی رہائی پر رشتہ دار کی خودسوزی‘گھریلو جھگڑے پر خاتون کی خودکشی کی کوشش
لاہور+فیروزوالہ +اوکاڑہ (نامہ نگاران) باغبانپورہ کے علاقہ محمود بوٹی روڈ کے 23 سالہ محبوب نے والد کی جانب سے موبائل فون پر رات گئے باتیں کرنے سے روکنے پر زہریلی گولیاں نگل لیں۔ علاوہ اوکاڑہ میں نامعلوم نوجوان نے نہر میں کود کر زندگی ختم کر لی۔اچھرہ پولیس کی جانب سے مبینہ طور پر قتل کا دس سال سے اشتہاری ملزم گر فتار کر رشوت لے کر اسے چھوڑنے پر مقتول کے ورثاء اور اہل علاقہ نے تھا نہ اچھرہ کے باہر احتجاج کیا جبکہ مقتول کے ایک رشتے دار خود پر مٹی کا تیل چھڑک لیا ،مگر پولیس نے اسے روک کر خود کشی کی کوشش ناکام بنا دی ۔فیروز والہ میں خاتون’’ف‘‘ نے گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکرخان پور نہر میں کود کر اپنی جان لینے کی کوشش کی لوگوں نے بروقت کوشش کرکے اسکی جان بچالی۔