سوات اور کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
سوات + کوئٹہ (ایجنسیاں) سوات، کوئٹہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں اور ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کا زیر زمین گہرائی 20 کلو میٹر تھی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا تاہم پاکستان کی سرحدی حدود اور سوات میں کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔دوسری طرف کوئٹہ شہر اور گردواح میں بھی گزشتہ شام زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4 ریکارڈ کی گئی تاہم کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔