انگلش کاؤنٹی : سعید اجمل کی تباہ کن باؤلنگ میچ میں 13، اننگز میں 19رنز کے عوض 7 وکٹیں
وورسیسٹر (سپورٹس ڈیسک) انگلش کرکٹ کاؤنٹی میں پاکستان سٹار سعید اجمل کی شاندار کارکردگی۔ میچ میں 13وکٹیں حاصل کرکے وورسیسٹر شائر ٹیم کو کامیابی دلا دی۔ انہوں نے پہلی اننگز میں 75 رنز کے عوض 6 جبکہ دوسری اننگز میں 19 رنز کے عوض 7وکٹیں حاصل کیں۔ وورسیسٹر شائر نے 3 روزہ میچ میں ایسیکس کو 72 رنز سے شکست دی۔