لاہور : پہلی انڈر 16 کرکٹ اکیڈمی قائم
لاہور(سپورٹس رپورٹر) لاہور میں پہلی انڈر 16 کرکٹ اکیڈمی قائم کردی گئی جہاں پر ایک ہی چھت کے نیچے 20کھلاڑی نہ صرف رہائش پذیر ہونگے بلکہ کرکٹ کی تربیت کے ساتھ ساتھ تعلیم بھی حاصل کریں گے ۔ سلمان خان کرکٹ اکیڈمی نان کمرشل بنیادوں پر کرکٹ سکھانے والا ادارہ ہے جوکہ گراس روٹ سطح پر نئے ٹیلنٹ کو تلاش کرکے ان کی صلاحیتوں میں تین سال تک نکھار لانے کے لئے قائم کیا گیا ہے۔