پنجاب اسمبلی : اپوزیشن رکن راحیلہ انور کا پاکستانی عملے کو بھارت سے تر بیت دلوانے پر شدید احتجاج
لاہور(آئی این پی) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن رکن راحیلہ انور نے پاکستانی عملے کو بھارت سے ٹریننگ دلوانے پر شدید احتجاج کیا ہے‘حکومت سے آئندہ کیلئے بھارت سے پاکستانی عملے کو کسی بھی شعبے میں ٹریننگ نہ دلوانے کا مطالبہ کردیا۔ راحیلہ انور نے لاہور عجائب گھر میں تصویروں کی بحالی کے متعلق پاکستانی عملے کو بھارت سے ٹریننگ دلوائے جانے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ بھارت ہم کو ختم کرنے کی ساز ش کر رہا ہے اور وہ ملک کا سب سے بڑا دشمن ہے ۔