قرآن پاک کی ’’بار کوڈ ٹیکنالوجی‘‘ پر منتقلی پر پانچ سال صرف ہوئے
لاہور (میگزین رپورٹ) معروف مذہبی سکالر شاہین قریشی نے ’’بار کوڈ ٹیکنالوجی‘‘ کے ذریعے قرآن پاک کا منفرد نسخہ متعارف کرایا ہے جس کے تحت پن کے ذریعے چھو کر قرآن پاک کی قرات، ترجمہ، تفسیر سنی جا سکتی ہے۔ قرآن پاک کی بار کوڈ ٹیکنالوجی پر منتقلی میں پانچ سال صرف ہوئے۔ اس میں قاری عبدالباسط سمیت 21 سعودی قراء حضرات کی قرات شامل ہے۔ علاوہ ازیں بخاری شریف کی کل 6600 احادیث مبارکہ کو بھی بار کوڈ ٹیکنالوجی پر منتقل کردیا گیا، مسبب القرآن کا بھی نیا سوفٹ ویئر آ گیا ہے۔ سیر القرآن کے ذریعے بچوں کو عربی تلفظ کی ادائیگی رنگوں کے ذریعے کرائی جا رہی ہے۔ تمام مسنون دعائوں اور حج و عمرہ کے زائرین کیلئے بھی بار کوڈ ٹیکنالوجی سے مدد لی گئی ہے جبکہ ختم القرآن کے ذریعے حفظ کرنیوالے طلبہ اپنی آواز سن کر اصلاح کرسکتے ہیں۔