فوج نے جیو مالکان کا معافی نامہ مسترد کر دیا: اسلم بیگ
کراچی (خصوصی رپورٹ) فوج نے جیو مالکان کا معافی نامہ مسترد کر دیا۔ امت رپورٹ کے مطابق حکومت کے کچھ ارکان دبئی جا کر میر شکیل سے معافی نامہ لے کر آئے تھے۔ خصوصی انٹرویو میں جنرل (ر) اسلم بیگ نے کہا عمران خان غلط فہمی کا شکار ہیں۔ امریکہ پاکستان میں حکومت کی تبدیلی نہیں چاہتا۔ بلاشبہ حکومت کی غفلت کی وجہ سے فوج اور جیو کے درمیان اختلافات ہوئے ہیں۔