سیکولر ازم کو پروان چڑھانے کیلئے بے پناہ وسائل خرچ کیے جا رہے ہیں: حافظ سعید
لاہور (این این آئی) جمعیت علماء پاکستان کے صدر پیر اعجاز ہاشمی کی سربراہی میں وفد نے امیر جماعۃ الدعوۃ پروفیسر حافظ محمد سعید سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تفصیل سے گفتگو کی۔ اس موقع پر جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما شاہ اویس نورانی، سیکرٹری جنرل قاری زوار بہادر، مولانا امیر حمزہ اور قاری یعقوب شیخ بھی موجود تھے۔ حافظ محمد سعید نے کہاکہ پاکستان میں سیکولرازم پروان چڑھانے کیلئے بے پناہ وسائل خرچ کئے جا رہے ہیں۔متحد ہو کر بیرونی قوتوںکی یہ سازشیں ناکام بنانے کی ضرورت ہے۔ جمعیت علماء پاکستان کے صدر پیر اعجاز ہاشمی و دیگر نے اتفاق رائے ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ مسلمانوں میں باہم اتحاد ویکجہتی کا ماحول پیدا کرنے کیلئے ہم سب ایک ہیں۔