رانا ثناء اللہ کو پی ٹی آئی فوبیاہو گیا ہے: محمودالرشید
لاہور (این این آئی) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے جب سے 25مئی کو فیصل آباد میں جلسے کا اعلان کیا ہے رانا ثناء اللہ کو پی ٹی آئی فوبیا ہو گیا ہے ، رانا ثناء اللہ بڑھکیں نہ لگائیں وہ وزیر اعلیٰ نہیں بن سکتے خواب دیکھنا چھوڑ دیں، بلکہ انہیں اسی تنخواہ پر کام کرنا ہو گا ، پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمود الرشید نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی ایک سال کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کوئی بھی صحافی کسی بھی ادارے سے وابستہ ہو ہم اس پر بہیمانہ قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں ۔