ڈاکٹر اسد ظہیر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے نئے رجسٹرار مقرر
لاہور(نیوز رپورٹر)پنجاب حکومت نے ڈاکٹر اسد ظہیر کو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا نیا رجسٹرار تعینات کر دیا ۔ڈاکٹر اسد ظہیر یو ایچ ایس کے آغاز سے ہی اس کے ساتھ منسلک ہیں اور یونیورسٹی کے شعبہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے سر براہ اور قائم مقام رجسٹرار کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔