زرداری اور شہباز شریف کی’’محبت‘‘ نے حکومت اور اپوزیشن کو آمنے سامنے کھڑا کر دیا
منگل کو بھی سینٹ کا اجلاس منعقد ہوا جو مجموعی طور اڑھائی گھنٹے تک جاری رہنے کے بعد ملتوی کر دیا گیا۔ اجلاس ’’ نشستند، گفتنتند، برخواستند‘‘ کی جاگتی تصویر پیش کر رہا تھا۔ اگرچہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کے درمیان ’’دوستانہ‘‘ تعلقات ہیں لیکن پارلیمنٹ میں جب کبھی دونوں جانب کی قیادت پر تنقید ہو تو پھر کوئی کسی کا احترام نہیں کرتا۔ منگل کو سینٹ میں میاں شہباز شریف اور آصف علی زرداری کے تذکرے پر حکومت اور اپوزیشن میں جھڑپ ہو گئی، ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی گئی۔ شور شرابے کے باعث کچھ دیر کے لئے ایوا ن کی کارروائی معطل ہو کر رہ گئی۔