مارک اپ وصولی،ہائیکورٹ نے نیب کے احکامات معطل کر دیئے
لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے نیب کی جانب سے واجب الادا رقم پر مارک اپ وصول کرنے کے حکم کو معطل کرتے ہوئے سماعت ستائیس مئی تک ملتوی کر دی۔ ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایاکہ ان پر نو کروڑ اکاون لاکھ روپے کا الزام ہے مگرنیب نے اس پر مارک اپ عائد کر دیا ۔ جس کے بعد واجب الادا رقم چالیس کروڑ روپے تک پہنچ چکی ہے۔