ہائیکورٹ ، میں 14 اسسٹنٹس کے تقرر کے احکامات
لاہور(وقائع نگار خصوصی) ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے 14اسسٹنٹس کی تقرری کے احکامات جاری کر دیئے۔ یہ تقرریاں ایڈہاک ازم کی بنیا د پر کی جارہی ہیں ۔ اسسٹنٹس میں محمد نذیر ، ذوالفقار علی ، توقیر احمد خان ، مظفر علی شکیل ، اصغر حیات بھٹی ، عبدالرزاق ناصر ، محمد عمران ، پرویز اختر ، محمد احسان الحق ، محمد حنیف ، علیم اکبر ، محمد انور ، ضمیر حسین ، اور مدثر اقبال شامل ہیں ۔