بھائی کے ہاتھوں قتل ہونیوالی 2بچوں کی ماں سپرد خاک
لاہور (نامہ نگار)بادامی باغ کے علاقے میں بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی دو بچوں کی ماں سلمی کی نعش پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا ء کے حوالے کر دی گی۔ جسے نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا ۔ مقتولہ کے شوہر نے بیان دیا ہے کہ اس کے بیوی کو اس کے بھائی نے جائیداد کے تنازع پرقتل کیا ۔ اس کے کسی کے ساتھ کوئی تعلقات نہیں تھے ۔