لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنانے اور برہنہ کرکے گلیوں میں گھمانے پر ہائیکورٹ کا سخت نوٹس
لاہور(وقائع نگار خصوصی)ہائی کورٹ نے با اثر زمیندار کی جانب سے 15 سالہ لڑکی پر تشدد کرنے اور اسے برہنہ کر کے گلیوں میں گھمانے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن خانیوال کوواقعہ کی غیر جانبدار اور شفاف کارروائی کرنے اور پولیس کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری دیں ۔ چک 13 اے ایچ میں با اثر زمیندار اور اسکے20 مسلح ساتھیوں نے رقبہ کے تنازعہ پر محنت کش ذوالفقار کی بیٹی بھیرہ مائی کو پکڑ کر اسے برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنا یا تھا ۔