مکرمی! آپ کی وساطت سے ایک اہم مسئلے پر توجہ دلانا چاہتا ہوں۔ آجکل F.Scکے بچے نہایت تیزی سے آنیوالے امتحان کیلئے پڑھائی کر رہے ہیں۔ صبح کالج، شام کو اکیڈمی اور انتہائی بے چینی اور فکر مندی کا دور دورہ ہے۔ تمام تر محنت کے بعد جب بچہ بہت اچھے نمبر لے لیتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ ایف ایس سی کے نمبروں کا وزن 40% ہوگا۔ جب کہ ایک بہت بڑا امتحان باقی ہے بلکہ اس کو اگر عذاب کہا جائے تو بے جانہ ہوگا۔ وہ انٹری ٹیسٹ، جسکا وزن 50% ہے۔ یعنی کل نمبروں 1100 کا 550، یہ جو 550 ان کا فیصلہ صرف ڈھائی گھنٹے کے ایک Test میں ہوگا۔ اسی ملک میں خاص طور پر صوبہ پنجاب میں انجینئرنگ کے بچوں کیلئے اس ٹیسٹ کا وزن 30% ہے۔ آپ غور فرمائیں کئی بچے جو ایف ایس سی میں بہت اچھے نمبر لیتے ہیں مگر انٹری ٹیسٹ سے پہلے بیمار ہوجاتے ہیں۔ کسی کے عزیز کی اچانک وفات ہوجائے۔ یا ایک رات پہلے کوئی اچانک مسئلہ ہو جائے تو ایک لائق فائق بچہ جو خواہ میٹرک، ایف ایس سی کا پوزیشن ہولڈر کیوں نہ ہو۔ وہ دوسروں سے بہت پیچھے رہ جاتا ہے۔ بے شمار محروم لوگ ساری زندگی کیلئے Complex کا شکار ہو کر نیم پاگل ہوجاتے ہیں۔ ان ٹیسٹوں کی بدولت نجی اکیڈمیاں کروڑوں روپے کما رہی ہیں۔ امید ہے ارباب اختیار اس سنجیدہ مسئلہ پر فوری توجہ دینگے اور یہ ٹیسٹ ختم کردیاجائیگا۔(ایس اے شاکر، اقبال ٹاو¿ن لاہور)
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024