مکرمی! انسان بھوک اور پیاس تو روک سکتا ہے مگر موائج ضروریہ کو روکنا بہت مشکل ہوتا ہے ۔پنجاب حکومت سے گزارش کروں گا کہ وہ ہر شہر میں پبلک مقامات اور بسوں میں بھی پبلک ٹوائلٹ بنائے اس کے لئے اضافی خرچ نہیں کرنا پڑیگا جس سے بسوں پر جو لمبے روٹ پر چلتی ہیں اور بس سٹاپوں پر بڑی آسانی سے ٹوائلٹ بنائے جا سکتے ہیں۔ سرسید احمد خان جب علی گڑھ یونیورسٹی کیلئے چندہ جمع کر رہے تھے تو گانا گانے والی عورتوں نے جو چندہ دیا وہ حرام کی کمائی تھی مگر سرسید احمد خان نے اس رقم سے لٹرین تعمیر کرائیں۔ (ظہیر انجم تبسم جی پی او خوشاب)
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024