اللہ کے ہر کام میں بہتری ہے
ایک بادشاہ کا وزیر تھا بادشاہ جو بھی بات کرتا تو وزیر کہتا اس میں آپکی کوئی بہتری ہو گی۔ ایک مرتبہ پھل کاٹتے ہوئے بادشاہ کے اُنگلی پرگہرا زخم آیا وزیرنے پھر وہی جملہ دہرایا اسی میں آپ کی بہتری ہے بادشاہ کو اس بات پر غصہ آیا اور کہنے لگا کہ میری انگلی کٹ گئی ہے اور تم کہہ رہے ہو اس میں کوئی بہتری ہو گی۔ بادشاہ نے وزیر کو جیل بھیج دیا اس پر بھی وزیر نے کہا کہ اسی میں میری بہتری ہو گی۔ایک دن بادشاہ شکارپرگیا جنگل میں ایسی جگہ چلا گیا جہاں پر ایسے لوگ رہتے تھے جو ہر سال ایک آدمی کو ذبح کرتے تھے۔ انہوں نے بادشاہ کو پکڑ لیا جب اس کو ذبح کرنے لگے تو انہوں نے دیکھا کہ بادشاہ کی انگلی کٹی ہوئی ہے یہ دیکھ کر انہوں نے بادشاہ کو چھوڑ دیا اور کہا کہ ہم ایسے شخص کو ذبح نہیں کرتے جوزخمی ہو، بادشاہ واپس آیا اور وزیر کو رہاکردیااورکہاتم ٹھیک کہتے تھے میری جان بچ گئی جب میں نے تمہیں جیل میں ڈالا اس وقت بھی تم نے یہی کہا تھا کہ تمہارے جیل جانے میں تمہاری بہتری ہے تمہارے جیل جانے میں کیا بہتری تھی۔وزیرنے جواب دیا اگر میں جیل میں نہ ہوتا آپ نے مجھے شکار پر لے جاتے اور آپ کی جگہ میں ذبح ہو جاتا اب سمجھ آئی کہ اللہ کے ہر کام میں بہتری ہوتی ہے۔
ثنا گوندل… چونامنڈی، لاہور