جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹوینٹی ٹوینٹی میچ میں بھی ایک رن سے ہرا کر سیریز دو صفر سے جیت لی
اینٹیگا میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر ایک سو بیس رنز بنائے۔ ڈیوڈ ملر اور جوہان بوتھا تیئس تیئس رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیروم ٹیلر نے تین اور ڈیرن سامی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں ویسٹ انڈین ٹیم مقررہ اوور میں ایک سو انیس رنز بنا سکی۔ ڈوین براوو چالیس رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے جوہان بوتھا نے تین اور مورنی مورکل نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جنوبی افریقہ کے جوہان بوتھا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ہفتے کے روز اینٹیگا میں ہی جائے گا