اسلام آباد (وقائع نگار)ناجائز ریاست اسرائیل کی غزہ پر جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود وحشیانہ بمباری انسانیت کے خلاف بدترین جرم ہے۔ یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ جنوری میں جب حماس، اسرائیل جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ ہوا تھا تو اْس وقت بھی ہم نے خبردار کیا تھا کہ اسرائیل لازماً اس معاہدے کی خلاف ورزی کرے گا کیونکہ یہود کی تاریخ معاہدوں کی خلاف ورزی اور مظلوموں کے ساتھ بہیمانہ سلوک کرنے سے بھری پڑی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ مسلم ممالک نے معاہدے پر پہرہ نہ دے کر بدترین غفلت کا مظاہرہ کیا ہے۔ دوسری طرف اسرائیل معاہدے کے آغاز سے ہی اس کی خلاف ورزی کرتا رہا اور روزانہ کی بنیاد پر نہ صرف غزہ بلکہ مغربی کنارے میں بھی مسلمانوں کو شہید کرتا رہا۔ انہوں نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق حالیہ اسرائیلی حملے میں 400 سے زائد فلسطینی مسلمانوں، جن میں اکثریت بچوں، عورتوں اور بوڑھوں پر مشتمل ہے، کو شہید اور ہزاروں کو زخمی کر دیا گیا ہے۔
اسرائیل کی غزہ پر جنگ بندی کے باوجود بمباری بدترین جرم ، شجاع الدین شیخ
Mar 21, 2025