اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ایس ایس پی سکیورٹی محمد سرفراز ورک نے ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران کو فرائض کی بہترین انجام دہی پرشاباش دی مستعدی سے ڈیوٹی سر انجام دینے والے افسران کو تعریفی اسناد اور انعامات بھی دئے ایس ایس پی سیکیورٹی محمد سرفراز ورک نے کہا کہ محنت اور جانفشانی سے کام کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی کا عمل جاری رکھا جائیگا ناقص کارکردگی اور غفلت کی صورت میں سخت محکمانہ کارروائی کی جائیگی اسلام آباد پولیس اپنے فرائض تندہی سے سر انجام دے رہی ہیاسلام آباد پولیس کا ہر افسر و جوان وفاقی دارالحکومت کو محفوظ بنانے کیلئے کوشاں ہے ایس ایس پی سیکیورٹی محمد سرفراز ورک نے کہا کہ افسران بہترین فرائض منصبی ادا کرنے کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اور امن و امان کو برقرار رکھنا ہماری ترجیح اور ذمہ داری ہے۔
ناقص کارکردگی اور غفلت پر سخت محکمانہ کارروائی کی جائیگی،سرفراز ورک
Mar 21, 2025