راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے )مرکزی کریانہ ایسوسی ایشن پنجاب کے جنرل سیکرٹری شیخ رضوان شوکت نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ایک ماہ کے لئے چینی کی قیمتوں کو مقررکرنے کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں لیکن ساتھ ہی حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کی پوری تفصیل بیان کی جائے کہ کس شوگر مل سے اس ریٹ میں اسٹاک ملے گا اور اس کا طریقہ کار کیا ہو گا۔ کیونکہ ایکس مل 159 لیکر بھی 164 ریٹیل کرنا ناممکن ہے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اس میں قریب سے قریب شوگر مل کا خرچہ بھی ریٹیلرز تک آنے کا 5 روپے کلو سے زیادہ ہے۔ سپلائی اور میکانزم کے بغیر کسی بھی طرح کا دبائو یا کارروائی کسی بھی کریانہ ریٹیلرز کے خلاف ناقابل قبول ہو گی۔
چینی کی سپلائی اور میکانزم کے بغیر دبائو یا کارروائی ناقابل قبول ہو گی،شیخ رضوان شوکت
Mar 21, 2025