لاہور(خبرنگار)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے فیروزپور روڈ پر بنائی گئی بائیکرز لین پر اخراجات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔ رجسٹرار آفس نے متعلقہ فورم سے رجوع نہ کرنے کا اعتراض لگایا تھا، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اس طرح بے بنیاد درخواستیں دائر کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، کیوں نہ عدالت کا وقت ضائع کرنے ہر آپکو 50 ہزار جرمانہ کیا جائے؟ تحریک انصاف کے اکمل خان باری نے درخواست میں موقف اپنایا کہ سڑکوں پر حادثات روکنے کیلئے بائیکرز گرین لین کا منصوبہ بنایا گیا، سڑک پر بائیکرز لین بنانے کیلئے سرکاری فنڈز خرچ کئے گئے، پہلی بارش سے بائیکرز گرین لین کا پینٹ دھل گیا، منصوبے پر ہونے والے اخراجات کی تفصیل طلب کی جائے۔
بائیکرز لین پر اخراجات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج
Mar 21, 2025