لاہور (کامرس رپورٹر) ای سی ممبر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری احد امین ملک نے کہا صنعتی ترقی ملک کی معیشت کے استحکام اور ترقی کا بنیادی عنصر ہے۔ پاکستان کی اقتصادی بحالی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے صنعتی شعبے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ناگزیر ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ صنعتی ترقی کیلئے کاروباری برادری کو سہولیات فراہم کرے، ٹیکس کے نظام کو آسان بنائے اور توانائی بحران کے حل کیلئے عملی اقدامات کرے۔
صنعتی ترقی ملکی معیشت کے استحکام،ترقی کا بنیادی عنصر ہے:احد امین ملک
Mar 21, 2025