سانگلہ ہل: بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ‘ عوام پریشان

Mar 21, 2025

سانگلہ ہل(نمائندہ نوائے وقت)نواحی دیہات میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ عروج پرپہنچ گئی،سحری افطاری اور نمازتراویح کے دوران بھی بجلی بند کر دی جاتی ہے، بتایا گیا ہے کہ لیسکوسب ڈویژن احمدآبادکے عملہ نے لائن لاسزکی کمی کوپوراکرنے کیلئے عوامی زندگی اجیرن بناکررکھ دی ہے،نواحی دیہات پنڈوریاں،بیرانوالہ اورگردونواح میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ عروج پر پہنچ گئی ہے۔ شہریوں نے لیسکوسب ڈویژن احمدآباد کے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کامطالبہ کرتے ہوئے چیئرمین واپڈااوروزیراعظم پاکستان سے غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کامطالبہ کیاہے۔

مزیدخبریں