Waqt News
Sunday | June 04, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • پنجاب میں تیز ہواؤں کےساتھ بارشیں برسیں گی.
  • وزیراعظم نے ترکیہ سے ٹوئٹر پیغام جاری کردیا
  • کابل سے پاکستان آنے والی پروازوں کیلئے خصوصی ہدایات جاری
  • لاہور: کورکمانڈر ہاؤس حملے میں گرفتار نوجوان کے ہوشربا انکشافات
  • آزاد کشمیر: مال بردار ٹرک کھائی میں جا گرا۔

منگل، 28 شعبان المعظم، 1444ھ، 21 مارچ 2023ئ

Mar 21, 2023 8:24 AM, March 21, 2023
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
منگل، 28 شعبان المعظم، 1444ھ، 21 مارچ 2023ئ

عمران کے دستخط والی عدالتی آرڈر شیٹ گم ہوگئی

قدم قدم پر سامنے والے واقعات نے اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں پی ٹی آئی کے چیئرمین کی آمد اور وہاں ہونے والے تماشے کو ایک یادگار کہانی بنا دیا ہے۔ اس روز ایک ملزم کی عدالت میں پیشی کو کشمیر فتح کرنے کا منظر بنا دیا گیا۔ ہزاروں افراد اور پولیس نے اپنی اپنی طاقت اور اپنی اپنی بے بسی کا ایسا مظاہرہ کیا کہ قانون کو پسپا ہونا پڑا۔ ایک پرانا لطیفہ نما واقعہ یاد آ گیا۔ ایک دو نمبر پیر سے کچھ لوگوں نے کرامت طلب کی کہ سامنے جو درخت ہے اسے بلائیں اگر وہ آ گیا تو ہم آپ کو پیر تسلیم کریں گے۔ نقلی پیر نے ایک دو مرتبہ درخت کو جو قدرے فاصلے پر تھا اپنے پاس آنے کا حکم دیا مگر وہ ٹس سے مس نہیں ہوا۔ پیر کو بڑی خفت ہو رہی تھی مگر اچانک اس نے پینترا بدلا اور بولا تکبر اچھا نہیں ہوتا اگر یہ نہیں آ رہا تو چلو ہم خود ہی اس کے پاس چل کر جاتے ہیں۔

پنجاب میں تیز ہواؤں کےساتھ بارشیں برسیں گی.

(نوٹ) اس لطیفہ کا ہرگز کوئی سیاسی غیر سیاسی مطلب نہیں نہ اسے کسی خاص تناظر میں دیکھا جائے۔ تو صاحبو! حالات کو بگڑتا دیکھ کر جو کچھ ہوا سب نے دیکھا۔ 

سارا دن انتظار کے بعد عدالت نے ہنگامہ آرائی سے تنگ آ کر حکم دیا کہ عمران خان سے گاڑی میں ہی دستخط لینے کے لئے عملہ جائے وکیل عدالتی عملہ اور پولیس افسر گئے خدا جانے دستخط لئے یا نہیں اس وقت خان صاحب کی گاڑی واپس روانہ ہو چکی تھی۔ خدا خدا کر کے عملہ واپس آیا تو پتہ چلا عدالتی آرڈر شیٹ جس پر دستخط لئے تھے وہ گم ہو گئی ہے۔ ہائے ”زمین کھا گئی آسمان کیسے کیسے“ فائل نہ ہوئی کوئی سوئی تھی جو ہاتھ سے ایسی گری کہ پھر نہ مل سکی۔ ویڈیو میں پتہ چلتا ہے کہ فائل خان صاحب کے وکیل کے ہاتھ میں تھی۔ اب پولیس اور خان صاحب کے وکلاءکے بیانات سے تو یوں لگا ہے گویا ”جھمکا گرا رے ہم دونوں کی تکرار میں“ اب پتہ چلا ہے کہ نئی آرڈر شیٹ تیار کی گئی اور یوں اب عمران خان کو 30 مارچ کو حاضر ہونے یا پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ دیکھتے ہیں اس پر کتنا اور کیسا عمل ہوتا ہے۔

وزیراعظم نے ترکیہ سے ٹوئٹر پیغام جاری کردیا

 ٭٭٭٭٭٭

آسٹریلیا کے دریا میں اچانک لاکھوں مچھلیاں مر گئیں

ہو سکتا ہے یہ مچھلیاں کسی سیاسی انتشار یا خوفناک وباءکا شکار ہوئی ہوں یا پھر ہو سکتا ہے کہ انسانوں کے ہاتھوں دریا میں پھیلائی جانے والی آلودگی نے ان کی جان لے لی ہو یا پھر حالات و واقعات سے تنگ آ کر انہوں نے اجتماعی خودکشی کر لی ہو آخر حضرت انسان بھی تو ایسا ہی کرتا ہے۔ اجتماعی قتل‘ اجتماعی خود کشی یہ سب کسی نہ کسی عمل کے ردعمل میں سامنے آتے ہیں اب کوئی مانے یا نہ مانے آسٹریلیا کے دریا میں ان مچھلیوں کااچانک لاکھوں کی تعداد میں مرنا کسی نہ کسی ملکی یا غیر ملکی سازش کا شاخسانہ ہو سکتا ہے اب یہ آسٹریلیا کی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس کا سراغ لگائے اور اصل محرکات کہ پتہ لگا کر اس کے خلاف شدید کارروائی کرے۔ خدا جانے آج کل یہ اچانک کیا ہو رہا ہے‘ کہیں اچانک آسمان سے مچھلیوں کی بارش ہو جاتی ہے کہیں اچانک ہزاروں پرندے گر کر مر جاتے ہیں۔ شکر ہے اب تک آسمان سے آگ یا پتھروں کی بارش نہیں ہوئی۔ جسے عذاب الٰہی کہا جاتا ہے۔ انسانوں کے ہاتھوں ماحول کی تباہی اور قدرت کے بنائے فطری نظام میں مداخلت کے بعد کچھ بعید نہیں اب وہ وقت آنے والا ہو جس میں سمندر خشکی پر چڑھ آئیں گے۔ جنگلی جانور شہروں کا رخ کریں گے۔ انسانی حیات کے لئے ضروری عناصر ختم ہوں گے تو وہ بھی ان مچھلیوں کی طرح انسان بھی دھڑا دھڑ بے بسی سے مرنے لگیں گے۔ ایسا وقت آنے سے قبل ہی انسانوں کو چاہئے کہ وہ قدرتی ماحول کو ماحولیاتی نظام کو محفو ظ رکھنے میں اپنا کردار ادا کرے ورنہ ان کا اپنا کردار ختم ہونے کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔

کابل سے پاکستان آنے والی پروازوں کیلئے خصوصی ہدایات جاری

٭٭٭٭٭٭

مفت آٹے کی فراہمی میں مسائل فوری حل کئے جائیں‘ محسن نقوی

اب کیا کہا جائے کہ غریبوں کا صبر و قرار تو مہنگائی کے پے در پے حملوں نے ختم کر کے رکھ دیا ہے ایسے وقت میں جب غریب کے لئے ایک روٹی خریدنا مشکل ہو گئی ہے۔ اگر حکومت کی طرف سے مفت آٹے کی فراہمی کا سلسلہ شروع کیا جائے گا تو پھر غدر تو مچنا ہی ہے۔ لائنوں میں لگنے کی ہمیں عادت نہیں کیا امیر کیا غریب ایک دوسرے کو دھکا دے کر کاندھا مار کر آگے نکلنے کی کوشش میں مصروف رہتے ہیں۔ صبر کا مادہ ہم میں بالکل ختم ہو گیا ہے یہی حال مفت آٹے کی تقسیم کے موقع پر نظر آ رہا ہے۔ لوگ آٹا سیل مراکز اور ٹرکوں پر یوں ٹوٹ پڑے ہیں کہ لگتا ہے جنگ ہو رہی ہے۔ آٹا موجود ہے مگر چھینا جھپٹی ہو رہی ہے۔ اگر یہی لوگ قطار بنا کر آٹا لیں تو زیادہ آسانی سے کم وقت میں ایسا کر سکتے ہیں مگر ایسا کون کرے اور کرے تو کیوں کرے ہمیں عادت ہے تماشہ لگانے کی سو وہ ہم لگا رہے ہیں۔ آٹا مفت میں حاصل کرنے والوں میں غرباءکے علاوہ وہ لوگ بھی شامل ہیں جو شوقیہ لوٹ مار کے عادی ہیں۔ کھاتے پیتے ہونے کے باوجود مال مفت پر ہاتھ صاف کرنا اپنا پیدائشی حق سمجھتے ہیں۔ جیسے رائے شماری کشمیریوں کا پیدائشی حق سمجھا جاتا ہے۔ اسی وجہ سے آٹا تقسیم ہوتے وقت یہ لوگ بھی بیچ میں کود پڑتے ہیں اور کئی مقامات پر ان مشٹنڈوں نے ٹرک لوٹ لئے ہیں۔ غریب بے چارہ تو مفت آٹے کے لئے گھنٹوں انتظار کرنے کو تیار ہے مگر یہ مفت خور مافیا انتظار کی بجائے لوٹ مار پر زیادہ یقین رکھتا ہے۔ اب حکومت پنجاب مفت آٹا صرف مستحق لوگوں تک پہنچانے کے لئے سخت اقدامات کرے اور کسی کو ان کے حق پر ڈاکہ مارنے کی اجازت نہ دے۔

لاہور: کورکمانڈر ہاؤس حملے میں گرفتار نوجوان کے ہوشربا انکشافات

٭٭٭٭٭٭

پولیس کو زمان پارک کے قریب جانے سے روک دیا گیا

ظاہر بات ہے ”قدر کھو دیتا ہے روز کا آنا جانا“ اور پھر جہاں قدم قدم پر رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہو۔ ڈنڈوں اور پتھروں سے استقبال ہوتا ہو وہاں کوئی بقول شاعر ”جس کو ہو زندگی عزیز‘ تیری گلی میں جائے کیوں“ تو جناب اس وقت پنجاب پولیس کے ساتھ یہی مسئلہ درپیش ہے۔ انہیں ہاتھ پیر باندھ کر نہتا کر کے لا¶ لشکر کو قابو کرنے کیلئے بھیجا جا رہا ہے۔ صرف آنسو گیس یا واٹر کینن سے بپھرے ہوئے ہجوم پر قابو پانے کا کہا جاتا ہے۔ بھلا اس طرح کوئی قابو آتا ہے۔ زمان پارک کو آپریشن کے بعد پولیس نے واگزار کرایا تھا مگر دیکھ لیں کیا ہوا پھر سیاسی ورکرز نے نہایت سرعت کے ساتھ علاقہ پر قبضہ کر لیا۔ حفاظتی دیواریں اور مورچے قائم کر کے خیمے نصب کر دیئے۔ اب نہتی پولیس کو ان کے غیض و غضب سے بچانے کیلئے انتظامیہ نے حکم دیا ہے کہ وہ دور دور سے زمان پارک کا نظارہ کرے اور قریب جانے کی کوشش نہ کرے۔ امید ہے پولیس سابقہ تجربات کی روشنی میں انتظامیہ کے ان احکامات پر دل و جان سے عمل کرے گی اور اپنے جوانوں کو پٹنے اور گاڑیوں کو توڑ پھوڑ سے بچانے میں کامیاب ہو گی۔ عوام بہت حیران ہیں کہ پہلی دفعہ ایسا ہوا ہے کہ پیٹنے والے خود بری طرح پٹ رہے ہیں۔ یہ ایڈونچر انہیں کہیں زیادہ ہی متاثر نہ کر دے۔

آزاد کشمیر: مال بردار ٹرک کھائی میں جا گرا۔

 ٭٭٭٭٭٭ 

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • بارشوں سے متعلق بڑی پیش گوئی.

    Jun 02, 2023 | 14:37
  • عیدالاضحیٰ پر کتنی چھٹیاں ہونگی؟ بڑی خبر آگئی

    Jun 03, 2023 | 18:45
  • ڈار اور ڈارلنگ!!!

    Jun 03, 2023
  • ڈاکٹر یاسمین راشد کو جناح ہاؤس حملہ کیس سے بری کردیا گیا

    Jun 03, 2023 | 17:38
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • پنجاب میں تیز ہواؤں کےساتھ بارشیں برسیں گی.

    Jun 04, 2023 | 11:45
  • وزیراعظم نے ترکیہ سے ٹوئٹر پیغام جاری کردیا

    Jun 04, 2023 | 11:32
  •  الخدمت فا¶نڈیشن وفد کی امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود ...

    Jun 04, 2023
  • پروفیسر شعیب شفیع، پروفیسر اختر سہیل چغتائی ودیگرکے ہمراہ ...

    Jun 04, 2023
  • بحریہ ٹاو¿ن میں لاہوریوں کیلئے منفی 10 ڈگری کے ونٹر لینڈ کا ...

    Jun 04, 2023
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • ناکام بغاوت!!!

    Jun 04, 2023
  • ڈار اور ڈارلنگ!!!

    Jun 03, 2023
  •  ریاست کا"بس بھئی بس" والا معاملہ

    Jun 02, 2023
  • دوسرا مائنس ون 

    Jun 02, 2023
  • پیارے نبی صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلّم کی پیاری ...

    Jun 02, 2023
  • 1

    گیس کے نرخوں میں پچاس فیصد اضافے کا فیصلہ کیا حکومت اپنے پاﺅں پر خود کلہاڑی مار ...

  • 2

    کچے کے ڈاکوﺅںکے پاس  امریکی اسلحہ کا انکشاف

  • 3

    عمران خان کے قبیح الزامات  اور گرفتار خواتین کی تردید 

  • 4

    قومی معیشت کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کا نادر موقع

  • 5

    بھارت کے جوہری ہتھیار: دنیا کے لیے خطرے کی علامت

  • 1

     اتوار ‘ 14 ذیقعد‘ 1444ھ‘ 4 جون 2023ئ

  • 2

    ہفتہ ، 13 ذیقعد، 1444ھ، 3جون 2023ء

  • 3

    جمعہ المبارک ، 12 ذیقعد، 1444ھ، 2جون 2023ئ

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • بڈی اور بے بی

    Jun 04, 2023
  • لوٹ آﺅ! ”پِیر سپاہی“ میرے ”ڈھول سپاہی“ 

    Jun 04, 2023
  • شعو ر اور فتنہ فساد

    Jun 04, 2023
  • ڈاکٹر۔ تحفظ اورعزت نفس کی تلاش میں

    Jun 04, 2023
  • ریاست پر حملہ 

    Jun 04, 2023
  • سپریم کورٹ : وکیل بننے کی راہ میں مشکلات اور جعلی ...

    Jun 04, 2023
  • : ایسا کہاں سے لاﺅں کہ تجھ سا کہیں جِسے

    Jun 04, 2023
  • سیاسی جماعتوں کی تشکیل و تحلیل

    Jun 04, 2023
  • اپنے من میں ڈوب کر پاجا سراغِ زندگی 

    Jun 04, 2023
  • ،ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی پکار ،،

    Jun 04, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    اعمال کا دارو مدار نیت پر ہے

  • 2

    والدین کے ساتھ حسن سلوک

  • 3

      حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا حلیہ مبارک

  • 1

    پریس کانفرنس 14 جولائی 1947

  • 2

    دوستانہ تعلقات

  • 3

    فرمان قائد

  • 4

    دستور ساز اسمبلی

  • 5

    پریس کانفرنس 14 جولائی 1947

  • 1

    بالِ جبریل

  • 2

    توحیدِ اْمم

  • 3

    فرمودہ اقبال

  • 4

    مضمون اقبال

  • 5

    بالِ جبریل

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group