عوام کو سب پتہ ‘کرپٹ ‘لوٹ مارکرنیوالے کون ہیں:سائرہ افضل تارڑ
حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ ن کی سابق وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑنے نواحی قصبہ رسولپور تارڑ میں چوہدری محمد بخش تارڑ کی صدارت میں منعقدہ ایک بہت بڑے ورکر زکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی عوام کش پالیسیوں سے انکا جانا ٹہر چکا ہے ۔ اب پاکستان کے عوام اتنے نڈر اور بیباک ہوچکے ہیں جو وقت کے فرعونوںکی آنکھوں میں آنکھ ڈال کر بات کرنے لگے ہیں۔ عمران خان اور ہمارے مخالفین نے جھوٹ کی تمام حدیںپامال کررکھی ہیں لیکن ہم نے کسی کی ذات پر نہ پہلے کیچڑ اچھالا ہے اور نہ اب اچھالیں گے۔ ضلع کے عوام کو سب پتہ ہے کہ کون کرپٹ اور لوٹ مار کرنے والے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ہماری منزل بہت قریب آچکی ہے۔ حافظ آباد گوجرانوالہ ڈویژن میں مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے۔ اور ورکرز کنونشنز میں کارکنان جس جوش اور جذبہ سے آرہے ہیں اس سے وہ ملک میں بہت جلد تبدیلی دیکھ رہی ہیں۔